ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 17, 2024 10:01 AM

printer

فرانسیسی جزیرے Mayotte میں سمندری طوفان Chido کے سبب ہونے والی تباہی میں سینکڑوں افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے۔

بحیرہئ ہند میں واقع فرانس کے جزیرے مایوٹ میں سمندری طوفان Chido کے سبب ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی میں سینکڑوں لوگوں کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے۔ اگرچہ عہدیداران نے 20 اموات کی تصدیق کی ہے تاہم مایوٹ کے Prefect نے کہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد تقریباً ہزار یا اُس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

225 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سمندری طوفان Chido  ہفتے کے روز مایوٹ پہنچا۔ مانا جاتا ہے کہ یہ پچھلے 90 سال میں اِس جزیرے ٹکرانے والا سب سے خطرناک طوفان تھا۔ لوگ مدد کی اپیل کر رہے ہیں کیونکہ میڈاگاسکر اور موزمبیق ساحل کے درمیان واقع اِس جزیرہ پر اِس سمندری طوفان کے بعد سے بجلی نہیں ہے۔ فرانس کے صدر ایمونئل میخواں نے کہا ہے کہ وہ قومی سوگ کا اعلان کریں گے۔ مایوٹ اقتصادی اعتبار سے اہم مرکز ہے۔ اِس کی بہتر طرزِ زندگی اور فرانس کے فلاحی نظام کی وجہ سے،  Comoros اور صومالیہ جیسے ہمسایہ ملکوں سے لوگ ہجرت کرکے یہاں آتے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں