ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 5, 2025 9:38 AM | India France Varuna

printer

فرانسیسی بحریہ کا نیوکلیائی صلاحیت کا حامل طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال گوا پہنچ گیا ہے، جہاں وہ بھارت اور فرانس کی دوطرفہ بحری مشق Varuna میں حصہ لے گا۔

فرانسیسی بحریہ کا نیوکلیائی صلاحیت کا حامل طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال گوا پہنچ گیا ہے، جہاں وہ بھارت اور فرانس کی دوطرفہ بحری مشق Varuna میں حصہ لے گا۔ گوا کے Mormugao پورٹ ٹرسٹ جیٹّی پر آمد کے بعد فرانسیسی Carrier Stirke گروپ کو بھارتی بحریہ کے بینڈ نے رسمی استقبالیہ دیا۔ فرانسیسی Carrier Stirke گروپ، جس میں Rafale Marine لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں، بھارتی بحری جہازوں کے ساتھ 42 ویں سالانہ دوطرفہ مشق Varuna میں حصہ لیں گے۔ بھارتی بحریہ کے مغربی بحری کمان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اس دورے کا مقصد ایک دوسرے کی کام کرنے کی صلاحیتوں سے آگاہی حاصل کرنا، باہمی سمجھ کو بڑھانا اور بھارت اور فرانس کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

بھارت اور فرانس بحرِ ہند خطّے میں بحری سلامتی کے شعبے میں باقاعدگی سے اشتراک کرتے رہتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے شروع کیے گئے انڈین اوشین نیوَل سمپوزیم کا فرانس 2008 سے رکن ہے، جس میں 25 بحری افواج کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس فورم کا مقصد غیر قانونی اسمگلنگ، غیر قانونی ماہی گیری، سمندر میں تلاش اور بچاؤ کارروائیوں اور آلودگی سمیت مختلف بحری معاملات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں