غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں FPIs نے، لگاتار تیسرے مہینے سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، اگست میں بھارتی اثاثہ منڈیوں میں، 25 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم لگائی۔ Depsitories کے اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے، 7 ہزار 320 کروڑ روپے، شیئر مارکیٹ میں اور 17 ہزار 960 کروڑ روپے قرضہ مارکیٹ میں لگائے۔ اس طرح اس مہینے بھارتی اثاثہ مارکیٹ میں، خالص سرمایہ کاری 25 ہزار 280 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ FPIs نے، شیئر مارکیٹ میں، جولائی میں 32 ہزار 365 کروڑ روپے اور جون میں، 26 ہزار 565 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ کمپنیوں نے، جون کے مہینے میں 26 ہزار 565 کروڑ روپے، شیئرز میں اور 14 ہزار 955 کروڑ روپے قرضہ مارکیٹ میں لگائے۔کمپنیوں نے، اس سال ابھی تک بھارت کی اثاثہ مارکیٹ میں، ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔
Site Admin | September 1, 2024 9:50 PM