ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 30, 2024 9:45 AM | FPIS

printer

غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے، دسمبر میں ابھی تک، بھارت کی اثاثہ مارکٹس میں ابھی تک 22 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے، دسمبر میں ابھی تک، بھارت کی اثاثہ مارکٹس میں ابھی تک 22 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں FPIs  نے، بھارت کی شیئر مارکٹس میں 16 ہزار 675کروڑ روپے اور قرضہ مارکیٹ میں 5 ہزار 352کروڑ روپے لگائے ہیں۔ اِس طرح بھارت کی اثاثہ مارکٹس میں کُل سرمایہ کاری 22 ہزار 27کروڑ روپے ہوئی ہے۔

اِس سے کچھ مہینے پہلے بھارتی مارکٹس سے، بڑے پیمانے پر رقوم نکالی گئی تھیں۔ غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے نومبر میں شیئر مارکیٹ سے 21 ہزار 612 کروڑ روپے اور اکتوبر میں 94 ہزار 17 کروڑ روپے نکالے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ستمبر کے مہینے میں شیئر مارکیٹ میں FPIs کی رقوم کی آمد، پچھلے 9 ماہ کی مدّت میں سب سے زیادہ رہی۔ یہ رقوم 57 ہزار 724 کروڑ روپے کی تھیں۔

FPIs نے اِس سال ابھی تک، شیئر مارکیٹ میں ایک ہزار 656کروڑ روپے اور قرض مارکٹس میں ایک لاکھ 12 ہزار 410کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اِس طرح بھارتی اثاثہ مارکٹس میں 2024 میں کُل  سرمایہ کاری تقریباً ایک اعشاریہ ایک لاکھ کروڑ روپے ہوئی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں