ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 6, 2024 9:51 PM

printer

غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے ستمبر کے مہینے میں بھارت کی شیئر مارکیٹس میں 57 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کا سرمایہ لگایا ہے جو پچھلے 9 ماہ کی مدت میں اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے

غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے بھارت کی شیئر مارکیٹس میں، ستمبر کے مہینے تک 57 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں FPIs نے شیئر مارکیٹ میں 57 ہزار 724کروڑ روپئے لگائے۔ اِس طرح پچھلے 9 ماہ کی مدت میں سرمایے کی یہ آمد سب سے زیادہ رہی۔ FPIs نے قرض مارکیٹ میں بھی ایک ہزار 299 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی۔ اِس طرح بھارتی اثاثہ مارکیٹ میں پچھلے مہینے 59 ہزار 23کروڑ روپئے کی کُل سرمایہ کاری ہوئی۔ یہ سرمایہ کاری بھارتی مارکیٹ میں لگاتار تین ماہ کی آمد کے بعد اِس رقم تک پہنچی ہے۔اِس سال ابھی تک غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے بھارت کی اثاثہ مارکیٹ میں ایک اعشاریہ آٹھ لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔2024 میں ابھی تک FPIs نے شیئر مارکیٹس میں 73 ہزار 468 کروڑ روپئے اور قرض مارکیٹ میں ایک لاکھ 9 ہزار 347 کروڑ روپئے کا سرمایہ لگایا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں