September 23, 2024 10:19 AM

printer

غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے اِس سال ستمبر میں ابھی تک بھارت کی شیئرمارکٹ میں تقریباً 34 ہزار کروڑ روپے کا سرمایہ لگایا ہے

غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے اِس سال ستمبر میں ابھی تک بھارت کی شیئرمارکٹ میں تقریباً 34 ہزار کروڑ روپے کا سرمایہ لگایا ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں FPIs نے شیئرمارکٹ میں 33 ہزار 691 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جبکہ قرضہ مارکٹ سے 245 کروڑ روپے نکالے۔ اِس طرح بھارت کی اثاثہ مارکٹ میں اِس مہینے کُل سرمایہ کاری 33 ہزار 446 کروڑ روپے رہی۔

اِس سے پہلے بھارتی مارکٹ میں لگاتار تین مہینے تک سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

اِس سال ابھی تک غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے بھارت کی اثاثہ مارکٹ میں ایک اعشاریہ آٹھ لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

2024 میں ابھی تک اِن غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے شیئرمارکٹ میں 76 ہزار 572 کروڑ روپے اور قرض مارکٹ میں 108 ہزار 662 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں