غیرملکی سرمایہ کاروں نے جولائی کے پہلے دو ہفتوں میں بھارتی سرمایہ بازار میں تقریباً 24 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق غیر ملکی Portfolio سرمایہ کاروں نے Equities میں 15ہزار 352 کروڑ روپے کا سرمایہ لگایا، جبکہ قرضہ مارکیٹ میں 8 ہزار 484 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ اِس طرح اِس مہینے کی 12 تاریخ تک بھارتی سرمایہ منڈی میں 23 ہزار 836 کروڑ روپے کا سرمایہ لگایاگیا۔اِس سے قبل جون کے مہینے میں Equities میں 26ہزار 565 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ مجموعی طور پر غیر ملکی Portfolio سرمایہ کاروں نے اِس سال اب تک قرضہ مارکیٹ میں 77ہزار 109 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، جبکہ Equity بازار میں 15 ہزار 352 کروڑ روپے کا سرمایہ لگایا ہے۔
Site Admin | July 15, 2024 3:07 PM