July 27, 2024 9:42 PM

printer

غزہ کے وسطی حصے میں ایک اسکول پر ایک اسرائیلی حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

وسطی غزہ میں کم از کم 30 فلسطینی اُس وقت ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے جب اسرائیل نے ایک اسکول پر حملہ کیا جس میں زخمی اور بے گھر فلسطینی پناہ لئے ہوئے تھے۔ اِس دوران اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اِس حملے میں اسکول کی عمارت میں واقع حماس کے کمانڈ اور کنٹرول مرکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس نے کہا ہے کہ اسکول کو اسرائیل فوج کے خلاف حملے کرنے اور ہتھیاروں کا ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا تھا اور اُس نے حملے سے پہلے شہریوں کو وارننگ جاری کی تھی۔اس سے قبل فلسطین کے سرکاری میڈیا نے خبر دی تھی کہ جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 14 فلسطینی ہلاک ہوگئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں