فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی کے وسط اور جنوب میں دو رہائشی گھروں کو نشانہ بناکر کئے گئے بم حملے میں کم از کم 10 فلسطینی افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کی فوجوں نے خان یونس کے وسط میں قندیل خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا، جس میں پانچ فلسطینی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے، جبکہ غزہ کے وسط میں نصیرت ریفیوجی کیمپ میں ہشادہ کنبہ کے گھر پر کئے گئے اسرائیل کے حملے میں پانچ دیگر فلسطینی افراد ہلاک ہوگئے۔ طبی ذرائع نے خبر دی ہے کہ ملبہ میں ابھی بھی کئی لوگ دبے ہوئے ہیں۔ طبی ذرائع نے خبر دی ہے کہ جمعہ کے روز غزہ پٹی کے وسط میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں چار بچوں سمیت 18 فلسطینی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ غزہ پٹی میں ناکہ بندی کی وجہ سے اس خطے کو خوراک، صاف پانی اور دواؤں کی قلت کا سامنا ہے۔
Site Admin | September 7, 2024 2:54 PM