August 10, 2024 9:34 PM

printer

غزہ میں ایک اسکول اور مسجد پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 93 فلسطینی مارے گئے ہیں

غزہ میں ایک اسکول اور ایک مسجد پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 93 فلسطینی مارے گئے ہیں۔ وہاں بے گھر لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ غزہ کی سول دفاعی ایجنسی کے مطابق مشرقی غزہ شہر میں یہ حملہ اُس وقت کیا گیا، جب لوگ فجر کی نماز ادا کر رہے تھے۔ غزہ کی سول دفاعی ایجنسی کے ترجمان محمود Basal نے بتایا کہ اُنہیں کم از کم 90 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جنہیں ہلاک کیا گیا ہے۔ اسرائیل کی دفاعی افواج نے یہ کہتے ہوئے حملے کی تصدیق کی ہے کہ اِس مقام سے حماس تنظیم اپنی سرگرمیاں چلا رہی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں