ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 18, 2025 9:45 PM

printer

غزہ میں اسرائیل کے ہوائی حملوں میں 400 سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں

غزہ پر رات بھر ہوئے اسرائیلی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 400 سے پار کر گئی ہے۔ فلسطینی صحت حکام نے کہا ہے کہ اِن حملوں میں 500 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں، جس سے دو مہینہ طویل جنگ بندی کے ختم ہونے پر خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ 19 جنوری کو اسرائیل اور حماس کے درمیان ہوئے جنگ بندی کے بعد سے یہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔وزیر اعظم بنجامین نیتن یاہو کے دفتر نے حماس پر الزام لگایا ہے کہ وہ یرغمالیوں کو رہا کرنے سے بار بار منع کر رہا ہے اور جنگ بندی کی توسیع کے تجاویز کو مسترد کر رہا ہے۔7 اکتوبر 2023 کو ہوئے حماس کے حملے میں فلسطینی گروپ نے ڈھائی سو اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا تھا جن میں سے 59 اب بھی اُس کے قبضے میں ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں