ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 20, 2024 3:04 PM

printer

غزہ میں اسرائیل کے حملے میں 70 سے زیادہ افراد مارے گئے ہیں

غزہ کے شمالی حصے میں Beit Lahiya میں اسرائیل کے حملے میں 70 سے زیادہ افراد کے مارے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کئی لوگ ملبے کے نیچے بھی دبے ہوسکتے ہیں۔ غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔ بچاؤ کارروائی جاری ہے۔

16 دن سے جاری اسرائیلی فوج کے محاصرے کے وجہ سے غزہ کے شمالی خطے میں لوگوں کو شدید بحران کا سامنا ہے۔ اِس محاصرے کے سبب علاقے میں غذائی اشیاء، پانی اور طبی رسد جیسی اہم خدمات کی فراہمی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔

البتہ اسرائیل کی دفاعی افواج نے 70 سے زیادہ اموات کے حماس کے دعوے پر سوال کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ تعداد بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہے۔x