ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 3, 2024 10:20 PM

printer

غزہ میں اسرائیل کی طرف سے ہو رہی مستقل بمباری کے دوران غزہ میں بھکمری پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے: یو این آر ڈبلیو اے

مشرق میں فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے راحت سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی (UNRWA) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے ہو رہی مستقل بمباری کے دوران غزہ میں بھکمری پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

UNRWA کے کمشنر جنرل نے کل کہا کہ اگست میں دس لاکھ سے زائد افراد کو غزہ میں راشن نہیں مل پایا اور ستمبر میں یہ تعداد بڑھ کر 14 لاکھ ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں بھکمری کے حالات انسانوں کے ذریعہ پیدا کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے غزہ میں لوگوں کی مشکلات کو ختم کرنے کیلے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ کیونکہ جنگ کے سبب غزہ میں 70 فیصد کاشت کے لائق زمین برباد ہو چکی ہے اور تمام آبادی کومکمل طور پر انسانی امداد کا محتاج ہونا پڑ رہا ہے۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں