ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 20, 2025 9:56 AM | Israel Hostages

printer

غزہ میں، حماس کی طرف سے یرغمال بنائے گئے، جِن  پہلے تین افراد کو رِہا کیا گیا ہے، وہ اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

غزہ میں، حماس کی طرف سے یرغمال بنائے گئے، جِن  پہلے تین افراد کو رِہا کیا گیا ہے، وہ اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ 471 دن کے یرغمال کے بعد، کَل اِن تین اسرائیلی خواتین کو آخر کار آزاد کر دیا گیا۔ اِن خواتین کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے ایک معاہدے کے پہلے دن رِہا کیا گیا ہے۔

ایک برطانیہ نژاد اسرائیلی Emily Damari،  مویشیوں کی ایک نرس Doron Steinbrecher اور Romi Gonen کو 7 اکتوبر 2023 کو حماس میں، Nova Music فیسٹیول سے اغوا کر لیا تھا۔

رِہا کی گئی اِن اسرائیلی خواتین کو، ریڈ کراس کے ذریعے اُن کے کنبوں کے حوالے کیا گیا۔ اسرائیل نے بھی، حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے حصے کے طور پر، 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی رِہا کر دیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے اِس رِہائی کو ایک اہم لمحہ قرار دیا ہے، جس کا سہرہ انہوں نے، بائیڈن انتظامیہ اور منتخبہ صدر ٹرمپ کی، معاہدے پر عمل کرانے والی منتقلی ٹیم کو دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے، خبردار کیا ہے کہ اگر حماس کی طرف سے معاہدے کی کوئی خلاف ورزی ہوئی، تو وہ اُس کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں