ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 19, 2025 2:30 PM

printer

غزہ جنگ بندی سے متعلق معاہدے میں تاخیر؛ اسرائیل نے کہا ہے کہ حماس پہلے اُن یرغمال افراد کے نام فراہم کرے، جنہیں وہ رہا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے 

اسرائیل نے حماس کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے کو موخر کردیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ بندی تب تک لاگو نہیں ہوگی، جب تک حماس یرغمال بنائے گئے، اُن افراد کے نام فراہم نہیں کرتا، جنہیں وہ رہا کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ اُن کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی دفاعی افواج کو جنگ بندی نافذ نہ کرنے کی ہدایت دی ہے، جو بھارتی وقت کے مطابق آج دوپہر 12 بجے سے نافذ ہونی تھی۔ دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ تاخیر تکنیکی وجوہات کے سبب ہورہی ہے۔ جنگ بندی معاہدے کے مطابق کم از کم 24 گھنٹے پہلے رہا کئے جانے والے افراد کے نام فراہم کئے جانے تھے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں