عوامی نشریاتی ادارے پرسار بھارتی اور سنسد ٹیلی ویژن کے درمیان آج پارلیمنٹ میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ اِس مفاہمت نامے کا تبادلہ سنسد ٹی وی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر Rajit Punhani اور پرسار بھارتی کے CEO گورو دیویدی کے علاوہ دونوں اداروں کے سینئر افسران کی موجودگی میں کیا گیا۔ مفاہمت نامے کے مقاصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرسار بھارتی کے CEO گورو دیویدی نے کہا کہ اِس مفاہمت نامے سے مواد اور پروگرام کے باہمی اشتراک کے علاوہ پرسار بھارتی کے OTT پلیٹ فارموں پر سنسد ٹی وی کے ٹیلی کاسٹ اور تربیتی سہولیات کے استعمال میں آسانی ہوگی۔
اِس موقع پر سنسد ٹی وی کے CEO، Rajit Punhani نے کہا کہ اس مفاہمت نامے سے سنسد ٹی وی اور پرسار بھارتی کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
Site Admin | August 16, 2024 9:43 PM
عوامی نشریاتی ادارے پرسار بھارتی اور سنسد ٹیلی ویژن کے درمیان آج پارلیمنٹ میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے
