عوامی جمہوریہ کوریا نے آج صبح ایک بین برِ اعظمی بیلسٹک میزائل کی آزمائش کی۔ کوریا کی مرکزی خبر رساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین لیڈر کم جونگ اُن نے اِس آزمائش کا مشاہدہ کیا اور زور دے کر کہا کہ نیوکلیائی طاقت بننے کی اُس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ قومی دفاع کی وزارت کے ایک ترجمان نے اِس آزمائش کی تصدیق کی ہے۔ امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے بھی اِس ہتھیار کی شناخت بین برِّ اعظمی بیلسٹک میزائل ICBM کے طور پر کی ہے اور آزمائش کے ذریعے کشیدگی بڑھانے کی مذمت کی ہے۔ جاپان کے وزیر دفاع جنرل ناکاتانی نے کہا ہے کہ میزائل کی 86 منٹ کی پرواز کی مدت اور سات ہزار کلو میٹر سے زیادہ کی اس کی زیادہ سے زیادہ بلندی شمالی کوریا کے پچھلی میزائل آزمائشوں کے اسی نوعیت کے اعداد وشمار سے کہیں زیادہ ہے۔
Site Admin | October 31, 2024 9:30 PM