عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ کَل نئی دلّی میں ملک گیر سطح پر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم کے تیسرے مرحلے کا آغاز کریں گے۔ یہ مہم پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح وبہبود کے محکمے نے 800 شہروں اور ضلعوں میں شروع کی ہے، جو اِس ماہ کی 30 تاریخ تک جاری رہے گی۔
مہم کا اصل مقصد ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے فائدوں سے متعلق بیداری میں اضافہ کرنا اور چہرہ شناسی کی تکنیک کے استعمال کے ذریعے، پنشن یافتگان کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنائے جانے کے کام کو فروغ دینا ہے۔
Site Admin | November 5, 2024 9:20 PM