عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 3.0 کے دوران کُل ایک کروڑ 30 لاکھ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔ یہ مہم گزشتہ مہینے کی پہلی تاریخ کو شروع کی گئی تھی تاکہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کی وصولی کو خاص طور سے بہت زیادہ عمر رسیدہ پنشن یافتگان کیلئے آسان بنایا جاسکے۔ یہ مہم کل ختم ہوگئی۔ کُل ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹس میں سے 39 لاکھ چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے جاری کیے گئے۔ اِس مہم کے ایک حصے کے طور پر ملک کے بھر کے آٹھ سو سے زیادہ شہروں اور ضلعوں میں ایک ہزار 800 سے زیادہ کیمپ لگائے گئے۔
Site Admin | December 1, 2024 9:18 PM