عملے، عوامی شکایات اور پنشن سے متعلق امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ سیکھنے سکھانے سے متعلق قومی ہفتہ ”کرم یوگی سپتاہ“ حیرت انگیز رہا ہے اور اس نے پورے ملک کے کرم یوگیوں کو آپس میں یکجا کر دیا ہے اور وہ صلاحیت سازی اور مسلسل علم حاصل کرنے اور سیکھنے سکھانے کے جذبے میں متحد ہو گئے ہیں۔
آج نئی دلّی میں کرم یوگی سپتاہ کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ سیکھنے سکھانے سے متعلق قومی ہفتہ کا تصور وزیر اعظم نریندر مودی نے پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیکھنے سکھانے کا عمل مسلسل جاری رہنا چاہیے۔ صلاحیت سازی کمیشن کے چیئرمین عادل زینُل بھائی نے کہا کہ GOT نے پلیٹ فارم پر ویبینارس، ورک شاپس، اہلیت و استعداد سے منسلک سیکھنے سکھانے کے عمل کے ذریعہ، افرادی قوت نے تا عمر علم حاصل کرنے کا عزم کیا ہے۔
Site Admin | November 14, 2024 9:39 PM