عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج نئی دلّی میں ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 3.0 کا آغاز کیا۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ، جیون پَرمان پنشن حاصل کرنے والوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا ویژن ہے۔
جیون پَرمان 2014 میں شروع کیا گیا تھا اور 2021 میں چہرے کی شناخت کی شروعات کی گئی تھی۔ 2022 میں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ DLCکی پہلی مہم 37 شہروں میں شروع کی گئی تھی۔ اس کی دوسری مہم پچھلے سال 100 شہروں کے 597 مقامات پر چلائی گئی تھی۔ اِس سال DLC کے ایک ہزار 900 کیمپ، 800 شہروں میں لگائے جائیں گے، جس میں ایک ہزار ایک سو نوڈل افسر ہوں گے۔ ایک لاکھ 80 ہزار گرامین ڈاک سیوک، 785 شہروں میں انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے کیمپوں میں خدمات فراہم کریں گے۔ x