عمان کے Masirah میں بھارتی فضائیہ نے عمان کی شاہی فضائیہ کے ساتھ فوجی مشق Eastern Bridge-7 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ اِس مشق میں کئی اہم تربیتی مشن انجام دیئے گئے۔ اس مشق میں بھارتی فضائیہ کے مِگ-29 اور جَگوار طیارے، جبکہ عمان کی شاہی فضائیہ کے F-16 اور Hawk طیارے نے شرکت کی۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس مشق کی تکمیل سے علاقائی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے تئیں بھارت اور عمان کے عزم کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔ وزارت دفاع نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کی فضائیہ نے مختلف حالات میں مشترکہ طور پر فوجی کارروائی کرنے کی اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور سیکیورٹی کے ابھرتے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی تیاری کو مستحکم کیا۔
Site Admin | September 21, 2024 9:36 PM