مردوں کی بھارتیہ جونیئر ہاکی ٹیم نے کَل عمان کی راجدھانی مسقط میں مردوں کے جونیئر ایشیا کپ 2024 کے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو گیارہ صفر سے شکست دی۔ ارشدیپ سنگھ، شردا نند تیواری،دِلراج سنگھ، روہت اور مکیش توپو نے ایک۔ایک گول کرکے ٹیم کو جیت دلائی۔ شروعات سے ہی بھارتی ٹیم نے اپنا دبدبہ قائم رکھتے ہوئے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بھارت کا اگلا مقابلہ آج جاپان سے ہوگا۔
Site Admin | November 28, 2024 9:54 AM