عمان کے شہر مسقط میں مردوں کے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا فائنل مقابلہ آج بھارت اور پاکستان کے درمیان آج شام ساڑھے آٹھ بجے سے جاری ہے۔ دفاعی چیمپئن بھارت، جو کہ اِس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ٹیم رہی ہے، اپنا تیسرا اور ٹورنامنٹ کا پانچواں خطاب اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔
بھارت نے دِلراج سنگھ، روہت اور شاردانند تیواری کے گول کی مدد سے ملیشیا کو سیمی فائنل میں 3-1 سے ہراکر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ پاکستان پہلے ہی سے جاپان کو 4-2 سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ x