ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 7, 2024 3:22 PM

printer

عمان کے شہر مسقط میں آج سے خواتین کا جونیئر ہاکی ایشیا کپ شروع ہورہا ہے۔

جونیئر خواتین کا ہاکی ایشیا کپ آج سے عمان میں شروع ہوگا، جس میں کَل 10 ٹیمیں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ جونیئر ایشیا کپ، FIH جونیئر عالمی کپ کیلئے ایک کوالیفائنگ مقابلے کی حیثیت رکھتا ہے۔ جونیئر عالمی کپ اگلے سال چِلی میں ہوگا۔ خواتین کے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے پول A میں بھارت کا مقابلہ چین، ملیشیا، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں سے ہوگا، جبکہ پول B میں جنوبی کوریا، جاپان، چینی تائی پی، ہانگ کانگ اور سری لنکا کی ٹیمیں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ بھارت کی خواتین کی جونیئر ٹیم کی کپتان جیوتی سنگھ، جبکہ ساکشی رانا نائب کپتان ہوں گی۔

چوٹی کی پانچ ٹیمیں اگلے سال کے عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں