ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 25, 2024 10:49 AM

printer

عمان میں 17 سال سے کم عمر کی ایشیائی کشتی چمپئن شپ میں بھارتی کھلاڑیوں نے سونے کے 4 تمغوں سمیت 11 تمغے جیتے ہیں

بھارت نے اُردن کے شہر عمان میں 17 سال سے کم عمر کی ایشائی کشتی چمپئن شپ میں شاندار طریقے سے اپنی مہم   ختم کی۔ بھارت کے نوجوان کھلاڑیوں نے کُل 11 تمغے جیتے، جن میں سونے کے 4، چاندی کے 2 اور کانسے کے 5 تمغے شامل ہیں۔

خواتین پہلوانوں نے چاروں سونے کے تمغے اپنے نام کئے۔ 46 کلوگرام میں دیپانشی، 53 کلوگرام میں مسکان،  61 کلوگرام میں رجنیتا اور مانسی نے 69 کلوگرام میں اپنے متعلقہ زمروں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے تمغے جیتے۔

مردوں میں 55 کلوگرام کے ایک سخت مقابلے میں سَمَرتھ گجانن مہاکاوے نے چاندی کا تمغہ جیتا، آکاش نے 65 کلوگرام، سچن کمار نے71  کلوگرام، وِکاس کشیپ نے 48 کلوگرام، تُشار تُکارام پاٹل نے 60 کلوگرام اور رونق نے 110 کلوگرام کے زمرے میں کانسے کے تمغے جیتے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں