عقیدے اور انسانیت کے امتزاج کا سب سے بڑا سنگم مہاکنبھ کَل سے اترپردیش کے پریاگ راج میں شروع ہو رہاہے۔ اِس میں شرکت کرنے والے عقیدتمندوں کیلئے سبھی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ مہاکنبھ میں شامل ہونے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ شہر میں پہنچنے لگے ہیں۔اِدھر ثقافت کی وزارت نے پریاگ راج میں کلاگرام قائم کیا ہے، جس کے ذریعے ملک کی شاندار اور متحرک ثقافت کی عکاسی کی جائے گی۔ ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت آج شام کلاگرام کا افتتاح کریں گے۔کالا گرام فن، ثقافت اور ورثے کا انوکھا سنگم ہے۔ اسے Nagvasuki علاقے میں دس ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے۔ کالا گرام، بھارت کے بیش بہا ورثے کی نمائش 3-Cs فن، کھانوں اور ثقافت کے ذریعے کرے گا۔ اس میں انوبھوت منڈپم، Immersive زون اور شاشا وت کمبھ اوار نمائش زون شامل ہیں۔ اگلے 45دنوں تک کالاگرام میں چودہ ہزارسے زیادہ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ زائرین کے لئے ملک بھر کے مختلف مقامات سے لذیذ کھانوں، ثقافتی و دستاویزی فلموں، فوٹو گرافی اور دیگر پُرکشش مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کے وافر انتظامات ہیں۔
Site Admin | January 12, 2025 2:10 PM