ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 24, 2024 9:34 PM

printer

عراق کے انبار صوبے میں ایک فوجی آپریشن کے دوران اسلامک اسٹیٹ کے 9 دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے

عراق کے انبار صوبے میں ایک فوجی آپریشن کے دوران اسلامک اسٹیٹ کے 9 دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ عراقی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کی راجدھانی بغداد سے مغرب میں 400 کلو میٹر دور اَل رتبہ شہر کے شمال میں صحرائی علاقے میں انسداد دہشت گردی دستے کو فضائیہ کے ذریعے اتارا گیا جہاں اُن کا اسلامک اسٹیٹ دہشت گردوں سے سامنا ہوا۔ فوج نے بتایا کہ اِس مڈبھیڑ میں اسلامک اسٹیٹ کے 9 دہشت گرد مارے گئے، جن میں 7 خود کش بمبار بھی شامل ہیں۔
اس دوران عراقی فوج نے دہشت گردوں کے ہتھیار، گولہ بارود اور دیگر لاجسٹک آلات تباہ کر دیے۔ عراق میں سال 2017 میں اسلامک اسٹیٹ کی شکست کے بعد سے سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
تاہم اسلامک اسٹیٹ کے بچ گئے کارندے شہری مراکز، صحرا اور سنگلاخ وادیوں میں گھس گئے ہیں اور سلامتی فورسز اور شہریوں پر اکثر گوریلا حملے کرتے رہتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں