August 17, 2024 9:37 PM

printer

عراق نے عالمی خطہ جنوب کے کم ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملکوں کی آواز سے متعلق تیسری سربراہ کانفرنس کی میزبانی کیلئے بھارت سرکار کی دِلی ستائش کی ہے

عراق نے عالمی خطہ جنوب کے کم ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملکوں کی آواز سے متعلق تیسری سربراہ کانفرنس کی میزبانی کیلئے بھارت سرکار کی دِلی ستائش کی ہے۔ عراق کے نائب وزیر اعظم اور خارجی امور کے وزیر فواد حسین نے ایک پائیدار مستقبل کیلئے گلوبل ساؤتھ کو بااختیار بنانے کے موضوع پر منعقدہ اِس سربراہ میٹنگ میں آج ورچوئل وسیلے سے شرکت کی۔ انھوں نے اِس بات پر زور دیا کہ عراق گلوبل ساؤتھ کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اور وہ سب کیلئے ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل کی خاطر مشترکہ نظریے کے سلسلے میں پختہ عزم رکھتا ہے۔ سربراہ کانفرنس میں جناب حسین نے آب وہوا کی تبدیلی، توانائی کی یقینی فراہمی اور پائیدار ترقی جیسے اہم معاملات پر توجہ دینے کیلئے ترقی یافتہ ملکوں کے ساتھ اجتماعی کارروائی کی اہمیت اجاگر کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں