بی جے پی کی سینئر رہنما اسمرتی ایرانی نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی کے دو MLA، بنگلہ دیشی دراندازوں کیلئے جعلی آدھار کارڈ بنانے کے عمل میں مبینہ طور پر ملوث رہے ہیں۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دلّی پولیس نے اِس معاملے میں دونوں MLA اور ان کے عملے کے افراد کو دو نوٹس جاری کیے ہیں۔ BJP رہنما نے قومی سلامتی سے متعلق معاملے پر خاموشی اختیار کرنے پر عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں پر سوال اٹھایا۔ محترمہ ایرانی نے پارٹی کے دونوں رکن اسمبلی پر سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا بھی الزام لگایا۔
اس دوران عام آدمی پارٹی کی قومی ترجمان پرینکا ککّر نے BJP پر پارٹی کے لیڈروں کے خلاف فرضی معاملات درج کرانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ BJP، آئندہ ہونے والے دلّی اسمبلی انتخابات میں ہار کو پہلے سے محسوس کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ایسے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔