عام آدمی پارٹی کی سرکردہ لیڈر اور دلّی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے لوگوں سے عطیہ لینے کی مہم کا آغاز کیا۔ آج نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محترمہ آتشی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ پارٹی کے پورے سیاسی سفر کے دوران عوام نے عام آدمی پارٹی کی دیانتداری کی سیاست کی حمایت کرتے ہوئے رقومات عطیے میں دی ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی عوام کی مدد سے چناؤ لڑتی ہے اور وہ انتخابات کے بعد عام آدمی کیلئے کام کرتی ہے۔
ادھر دلّی BJP کے صدر ویریندر سچدیوا نے الزام لگایا ہے کہ اروند کیجریوال صرف چناؤ وعدے کرتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ BJP نے جھگی جھونپڑی والے علاقوں میں لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ جناب سچدیوا نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یقین دلایا ہے کہ قومی راجدھانی میں عوام کی بہبود کی سبھی اسکیمیں جاری رہیں گی اور غریبوں کو پکّے مکان ملیں گے۔
Site Admin | January 12, 2025 2:11 PM
عام آدمی پارٹی کی سرکردہ لیڈر اور دلّی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے لوگوں سے عطیہ لینے کی مہم کا آغاز کیا
