عام آدمی پارٹی لیڈر آتشی دلی کی نئی وزیر اعلیٰ ہوں گی۔ انہیں آج نئی دلی میں پارٹی MLA’s کی میٹنگ کے دوران عآپ قانون ساز پارٹی کی لیڈر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔
دو دن قبل جیل سے باہر آنے کے بعد دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔
جناب کیجریوال کا اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے لئے آج شام دلی کے لیفیٹننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کا پروگرام ہے۔x