ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 27, 2025 3:00 PM

printer

عام آدمی پارٹی نے دلی اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے دلی چناؤ سے قبل قومی راجدھانی کے لوگوں کے لیے کئی طرح کی گارنٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ آج نئی دلی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے جناب کجریوال نے پھر سے اقتدار میں آنے پر اگلے پانچ سال میں 15 گارنٹیاں پوری کرنے کا وعدہ کیا۔ اِن میں روزگار کے مواقع، علاج کے لیے سنجیونی اسکیم، ہر خاتون کے لیے اکیس سو روپے ماہانہ کا مالی فائدہ اور پانی کے پرانے بل معاف کرنا شامل ہے۔ انہوں نے بی جے پی اور کانگریس پر دلی کے لوگوں سے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگایا۔

اِدھر بی جے پی نے عام آدمی پارٹی پر دلت مخالف ہونے کا الزام لگایا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی کے سرکردہ لیڈر سمبت پاترا نے الزام لگایا کہ پنجاب کے امرتسر میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ انہوں نے اِس حرکت کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ اس واقعے سے ریاست میں امن وقانون کی صورتحال کی عکاسی ہوتی ہے۔ جناب پاترا نے پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں