عام آدمی پارٹی نے آج آئندہ دلی اسمبلی انتخابات کیلئے 11 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے Brahm Singh Tanwar کو چھترپور سیٹ، Sumesh Shokeen کو Matiala، گورو شرما کو گونڈا، Veer Singh Dhingan کو سیما پوری، چودھری زبیر احمد کو سیلم پور اور انل جھا کو Kirari اسمبلی حلقے سے انتخابی میدان میں اُتارا ہے۔
اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے BJP صدر ویریندرسچدیوا نے کہا کہ امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ آتشی نے خود کو یا اپنی کابینہ کے کسی رکن کو انتخابی میدان میں نہیں اُتارا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس فہرست میں اُن کے قریبی معاونین میں سے بھی کسی کا نام شامل نہیں ہے۔
جناب سچدیوا نے مبینہ طور پر الزام لگایا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عام آدمی پارٹی دلی اسمبلی انتخابات کے بارے میں بالکل بھی پرُاعتماد نہیں ہے۔
Site Admin | November 21, 2024 9:19 PM