اولمپک اور عالمی چمپئن نیرج چوپڑا نے فِن لینڈ کے Turku کے Paavo Nurmi اسٹیڈیم میں World Athletics Continental Gold Tour میں مردوں کے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ وہ کَل رات 85 اعشاریہ نو سات میٹر کی دوری پر نیزہ پھینکنے کی بہترین کوشش میں آٹھ کھلاڑیوں میں سرفہرست رہے۔ نیرج نے 83 اعشاریہ چھ دو میٹر کی دوری پر نیزہ پھینک کر شاندر شروعات کی۔
دوسرے راؤنڈ میں 83 اعشاریہ نو چھ میٹر کی دوری پر نیزہ پھینک کر نیرج سرفہرست رہے۔