ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

عالمی پیرا ایتھلیٹکس گراں پری 2025 کے دوسرے دن بھی نئی دلّی کے جواہرلال نہرو اسٹیڈیم میں بھارتی کھلاڑیوں کی زبردست کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا۔

عالمی پیرا ایتھلیٹکس گراں پری 2025 کے دوسرے دن بھی نئی دلّی کے جواہرلال نہرو اسٹیڈیم میں بھارتی کھلاڑیوں کی زبردست کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا۔

مردوں کے بھالا پھینکنے کے F46 زمرے میں بھارت کے رِنکو ہُوڈا نے سونے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے 60 اعشاریہ دو چھ میٹر کی بہترین کارکردگی کی بدولت یہ کامیابی حاصل کی۔

مردوں کے F40/F41 زمرے میں 30 اعشاریہ   تین تین میٹر کی throw کے ساتھ Ritandra نے بھارت کے لیے ایک اور سونے کا تمغہ جیتا۔

مردوں کے بھالا پھینکنے کے F12/F37/F42/F43 کمبائنڈ زمرے میں بھارتی کھلاڑی پُشپیندر سنگھ نے 57 اعشاریہ پانچ سات میٹر کے بہترین اسکور کے ساتھ سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

وہیں بھارت کے ہی موہت نے چاندی کا اور جسونت نے کانسے کا تمغہ جیتا۔

اسی طرح مردوں کے ڈسکس تھرو کے F56/F57 زمرے میں اتل کوشک نے 43 اعشاریہ نو دو میٹر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا۔ دو دنوں کے بعد بھارت 95 تمغوں کی ساتھ فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ اِن میں سونے کے 33، چاندی کے 29 اور کانسے کے 33 تمغے شامل ہیں۔

عالمی پیرا ایتھلیٹکس گراں پری 2025 میں بھارتی   پیرا ایتھلیٹس، 90 کھیلوں میں مقابلہ آرائی کر رہے ہیں۔  یہ مقابلے آج اختتام پذیر ہو رہے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں