عالمی پیرا ایتھلیٹکس گراں پری -2025 میں بھارت نے بڑی تعداد میں تمغے حاصل کئے ہیں۔ بھارت نے سونے کے 45 تمغے، چاندی کے 40 اور کانسے کے 49 تمغوں سمیت 134 تمغے جیتے ہیں۔مردوں کے شاٹ Put، ایف-11-ایف 20 زمرے میں سبھی تمغے بھارت نے جیتے۔ بھارت کے کھلاڑی ساگر نے سونے کا تمغہ، جَنکا سنگھ نے چاندی کا اور بالاجی راجیندرن نے کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ دوسری طرف دو سو میٹر T35 مقابلے میں دیمتری Safronov نے چاندی کا، بھارت کے کھلاڑی وِنے نے چاندی کا جبکہ ابھیشیک بابا صاحب جادھو نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ خواتین کے 200 میٹر T35-T38 مقابلے میں آسٹریلیا کی ریانَون کلارک نے سونے کا تمغہ، جبکہ مارگریٹاگ ون چاروا نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ بھارت کی کھلاڑی Preeti پال نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ اس سے پہلے انہوں نے سو میٹر کی دوڑ میں چاندی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔×
Site Admin | March 14, 2025 9:47 AM | WORLD PARA ATHELETICS
عالمی پیرا ایتھلیٹکس گراں پری -2025 میں بھارت نے بڑی تعداد میں تمغے حاصل کئے ہیں۔ بھارت نے سونے کے 45 تمغے، چاندی کے 40 اور کانسے کے 49 تمغوں سمیت 134 تمغے جیتے ہیں۔مردوں کے شاٹ Put، ایف-11-ایف 20 زمرے میں سبھی تمغے بھارت نے جیتے۔
