عالمی صحت تنظیم WHO کی جانب سے MPOX کو صحت عامہ کیلئے عالمی ایمرجنسی قرار دیئے جانے کے ایک دن بعد سویڈن نے کل MPOX کے پہلے معاملے کی تصدیق کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سویڈن افریقی براعظم کے باہر MPOX کے تیزی سے پھیلنے والے وائرس والا پہلا ملک بھی بن گیاہے۔ایسا مانا جارہاہے کہ مریض افریقہ کے حالیہ دورے کے دوران اس وائرس سے متاثر ہوا ہے جہاں بڑے پیمانے پر MPOX Clade 1 پھیلا ہوا ہے۔
بدھ کے روز WHO نے دوسال میں دوسری مرتبہ MPOX کو صحت عامہ کیلئے عالمی ایمرجنسی قرار دیاہے۔ جمہوریہ کانگو میں اس کے پھیلنے کے بعد ایسا کیاگیاہے جہاں سے یہ وائرس دیگر ملکوں میں پھیل گیاتھا۔