August 27, 2024 10:25 AM

printer

عالمی صحت تنظیم، نے خطرناک MPOX بیماری کو پھیلنے سے روکنے کیلئے 6 ماہ کے عالمی کلیدی منصوبے کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت مختلف اقدامات کئے جائیں گے۔

عالمی صحت تنظیم، WHO نے خطرناک MPOX بیماری کو پھیلنے سے روکنے کیلئے 6 ماہ کے عالمی کلیدی منصوبے کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت مختلف اقدامات کئے جائیں گے۔ اِس منصوبے کا مقصد عالمی، علاقائی اور قومی سطح پر مربوط کوششوں کے ذریعے اِس بیماری کو انسان سے انسان میں پھیلنے سے روکنا ہے۔ ستمبر 2024 سے فروری 2025 تک شروع ہونے والے اور 135 ملین امریکی ڈالر کے اِس منصوبے کے تحت اِس بیماری کے پھیلنے کے سلسلے کو روکنے کیلئے اُن افراد کی جنہیں اِس کا سب سے زیادہ خطرہ ہے ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ اِن میں حالیہ معاملات میں قریبی رابطے میں رہنے والوں اور حفظانِ صحت کے اہلکاروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

WHO کے مطابق 2022 کے بعد سے عالمی سطح پر 116  ملکوں سے MPOX کے 99 ہزار سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں اور 208 اموات ہوئی ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں