عالمی شیئر بازاروں میں مثبت رجحان کے تناظر میں بھارتی شیئر بازاروں میں آج ریکارڈ اُچھال دیکھنے میں آیا۔بامبے اسٹاک ایکسچینج اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج دونوں کے اشاریے نئی بلندی پر پہنچ گئے۔ دن کے کاروبار میں Sensex آج 83 ہزار سے بھی اوپر چلا گیا جبکہ نفٹی بھی 25 ہزار 433 پر پہنچ گیا۔
کاروبار ختم ہونے کے وقت Sensex ایک ہزار 439 پوائنٹ یعنی ایک اعشاریہ سات فیصد کے اضافے کے ساتھ 82 ہزار 962 پر آگیا، جبکہ نفٹی بھی 470 پوائنٹ کے اُچھال کے ساتھ 25 ہزار 388 پر پہنچ گیا، جو تقریباً دو فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
Site Admin | September 12, 2024 9:41 PM