عالمی شہرت یافتہ پشکر میلے کا آغاز آج راجستھان کے اجمیر کے قریب پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ ہوا۔ 15نومبر تک جاری رہنے والے اس میلے کو دیکھنے کیلئے ملک وبیرون ملک سے سیکڑوں سیاح پشکر پہنچ گئے ہیں۔
ملک کا واحد برہما مندر سمیت پورا پشکر شہر رنگ برنگی روشنیوں سے چمک رہا ہے۔ پشکر کے اہم بازروں اور گھاٹوں کو خاص طور سے سجایا گیا ہے۔ آج شام پشکر سرور کے 52 گھاٹوں پر دیپ دان اور سات گھاٹوں پر آرتی کی گئی۔ ملکی وبیرونی سیاحوں کیلئے شروع کئے گئے مسابقہ جاتی پروگرام، میلے کے اختتام تک جاری رہیں گے۔ اگلے سات دنوں تک ملک کے کچھ مشہور فنکار میلے میں اپنی فنکاری کا مظاہرہ کریں گے۔ میلے کے مدنظر پورے شہر اور آس پاس کے علاقوں میں سکیورٹی کے خاص انتطامات کئے گئے ہیں۔
Site Admin | November 9, 2024 9:32 PM