شطرنج کی عالمی چمپئن شپ میں بھارت کے گرینڈ ماسٹر ڈی.گوگیش اور چین کے دفاعی چمپئن Ding Liren کے درمیان ایک اور میچ برابری پر ختم ہوا، جب دونوں کھلاڑیوں نے کل سنگاپور میں چھٹے راؤنڈ کے کھیل کو تین بار کھیلنے کے بعد ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ لگاتار تیسرے ڈرا مقابلے کے بعد چین کے Liren اور بھارت کے گوگیش 14 میچ کی اس سیریز میں تین-تین پوائنٹ کے ساتھ ٹائی پر ہیں۔ دونوں کھلاڑی چمپئن شپ جیتنے کیلئے ابھی 4 اعشاریہ پانچ پوائنٹ پیچھے ہیں۔ 32 سال کے Liren نے پہلا میچ اپنے نام کیا تھا، جبکہ 18 سال کے گوگیش تیسرا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ دوسرا، چوتھا اور پانچواں مقابلہ ڈرا پر ختم ہوا تھا۔×
Site Admin | December 2, 2024 9:39 AM