August 6, 2024 9:43 PM

printer

عالمی سطح پر سفارتی ہلچل کے دوران، دنیا کے رہنما اور اعلیٰ سطح کے افسران، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں کیونکہ اسرائیل، ممکنہ طور پر ایران پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

عالمی سطح پر سفارتی ہلچل کے دوران، دنیا کے رہنما اور اعلیٰ سطح کے افسران، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں کیونکہ اسرائیل، ممکنہ طور پر ایران پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ پچھلے ہفتے تہران میں، حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد چوکسی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
روس کی سلامتی کونسل کے سکریٹری سرگئی شوئیگو، تہران میں ایرانی افسران کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں، جس کے بارے میں یہ خبریں ہیں کہ روس، ایران کو جدید ترین فضائی دفاعی نظام فراہم کرسکتا ہے۔
اس دوران امریکی CENTCOM کمانڈر جنرل مائیکل Kurilla، اسرائیلی قیادت کے ساتھ صلاح مشورہ کر رہے ہیں۔
مصر کے افسران کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انھوں نے ایران پر امکانی حملے کے خلاف، ایک دفاعی اتحاد میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں