June 12, 2024 2:44 PM

printer

عالمی بینک نے کہا ہے کہ مالی برس 2024-25 کے دوران بھارت سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشت رہے گا

عالمی بینک کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت، دنیا کی سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشت رہے گا اور آئندہ تین مالی برس کے دوران اِس کی شرحِ ترقی چھ اعشاریہ سات فیصد رہے گی۔ مضبوط گھریلو مانگ، سرمایہ کاری میں اضافے اور خدمات کے شعبے میں بڑھتی سرگرمیوں کے سبب شرح ترقی میں اضافہ ہوگا۔ اپنی عالمی اقتصادی تخمینہ رپورٹ میں عالمی بینک نے 2024-25 کے مالی برس کیلئے بھارت کی شرح ترقی کا تخمینہ ایک بار پھر چھ اعشاریہ چھ فیصد رکھا ہے۔ یہ اندازہ بھارت کی مضبوط اقتصادی ترقی پر مبنی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF نے اِس سے پہلے گھریلو مانگ اور کام کرنے والے افراد کی عمر میں اضافے کی وجہ سے 2024-25 کیلئے بھارت کی شرح ترقی کا  تخمینہ چھ اعشاریہ پانچ فیصد سے بڑھا کر چھ اعشاریہ آٹھ فیصد کردیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں