ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 4, 2024 10:17 AM

printer

عالمی بینک نے کہا ہے کہ بھارتی معیشت، کمزور عالمی شرح ترقی کے باوجود مستحکم رہے گی۔

عالمی بینک نے کہا ہے کہ امید ہے کہ بھارت کا، وسط مدتی خاکہ، چیلنجنگ بیرونی حالات کے باوجود، مثبت رہے گا۔ عالمی بینک کی تازہ ترین رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ مالی سال 2024-25 کے دوران شرح ترقی، 7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ یہ شرح 2025-26 اور 2026-27 میں بھی مستحکم رہے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محصول کی شرح میں اضافہ ہوگا اور مزید مالی استحکام پیدا ہوگا، جس کے ساتھ ساتھ GDP اور قرض کے تناسب میں کمی آجائے گی۔ یہ تناسب مالی سال 2023-24 میں 83 اعشاریہ نو فیصد تھا، جبکہ یہ کم ہوکر 2026-27 تک 82 فیصد تک رہ جائے گا۔ امید ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ مالی سال 2026-27 تک GDP کا تقریباً ایک فیصد سے ایک اعشاریہ چھ فیصد تک رہے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں