عالمی بینک نے بھارت کیلئے چھ اعشاریہ سات فیصد کی ترقی کا اندازہ ظاہر کیا ہے، جو دو اعشاریہ سات فیصد کی عالمی ترقی سے کہیں زیادہ ہے۔ عالمی بینک کے عالمگیر اقتصادی امکانات GEP کے جنوری 2025 کے ایڈیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت، عالمی اقتصادی منظر نامے پر غلبہ حاصل کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور یہ اگلے دو مالی برسوں میں تیزی سے ابھرتی ہوئی ایک بڑی معیشت کا اپنا درجہ برقرار رکھے گا۔
اس رپورٹ میں، ملک کے خدمات کے شعبے میں، جامع ترقی رہنے کے امکان کو ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مینوفیکچرنگ سرگرمیاں مستحکم ہوں گی۔ ملک میں، نجی کھپت میں تیزی آنے کا بھی امکان ہے۔×