ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 18, 2025 9:35 PM

printer

عالمی بینک نے بھارت کیلئے چھ اعشاریہ سات فیصد کی ترقی کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ اگلے دو مالی برسوں میں ملک، سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ بڑھنے والی بڑی معیشت کا درجہ برقرار رکھے گا

عالمی بینک نے بھارت کیلئے چھ اعشاریہ سات فیصد کی ترقی کا اندازہ ظاہر کیا ہے، جو دو اعشاریہ سات فیصد کی عالمی ترقی سے کہیں زیادہ ہے۔ عالمی بینک کی عالمگیر اقتصادی امکانات GEP کے جنوری 2025 کے ایڈیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت، عالمی اقتصادی منظر نامے پر غلبہ حاصل کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور یہ اگلے دو مالی برسوں میں تیزی سے ابھرتی ہوئی ایک بڑی معیشت کا اپنا درجہ برقرار رکھے گا۔ GEP کی رپورٹ میں اِس غیر معمولی رفتار کیلئے فروغ حاصل کرتے ہوئے سروس سیکٹر اور دوبارہ زندگی حاصل کیے ہوئے مینوفیکچرنگ شعبے کو کریڈٹ دیا گیا ہے اور اِن سب کی وجہ، حکومت کی کایا پلٹ کر دینے والی اسکیمیں ہیں۔
بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری سے ٹیکسوں کو سادہ کیے جانے تک، یہ تمام اقدامات، ملک کی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں اور بھارت کو عالمی اقتصادی استحکام کے ایک میل کے پتھر کا مقام عطا کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ پیشگوئی بھی کی گئی ہے کہ چین کی اقتصادی ترقی میں اگلے برس 4 فیصد کی کمی آئے گی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک کے سروس سیکٹر کی ترقی کی رفتار بہت زیادہ رہنے کی امید ہے، جبکہ مینوفیکچرنگ کی سرگرمیوں کو استحکام ملے گا۔ ملک میں نجی کھپت کو بھی فروغ حاصل ہوگا، جس کو مضبوط لیبر مارکیٹ، قرضوں تک زیادہ رسائی اور افراطِ زر میں کمی، رُخ عطا کرے گی۔عالمی بینک کی رپورٹ کو تکمیلی صورت عطا کرتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF، عالمی اقتصادی outlook، WTO کی تازہ ترین رپورٹ میں بھی بھارت کے مضبوط اقتصادی سفر کی بات کو تقویت عطا کی ہے۔IMF کی پیشگوئی ہے کہ 2025 اور 2026 کے مالی برس کیلئے بھارت کی ترقی، چھ اعشاریہ پانچ فیصد ہی رہے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں