August 1, 2024 10:00 PM

printer

عالمی اقتصادی فورم کے ذریعے شائع سفر اور سیاحت کے ترقیاتی اشاریے 2024 کی رپورٹ کے مطابق بھارت، 119 ممالک میں 39ویں درجے پر ہے

عالمی اقتصادی فورم کے ذریعے شائع سفر اور سیاحت کے ترقیاتی اشاریے 2024 کی رپورٹ کے مطابق بھارت، 119 ممالک میں 39ویں درجے پر ہے۔ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ مئی 2024 کیلئےUNWTO کے درجہ بندی کے نظام کے مطابق 2022 میں دنیا بھر میں 974 ملین بین الاقوامی سیاحوں کی آمد رہی، جبکہ بھارت میں 14 اعشاریہ تین ملین بین الاقوامی سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی، جو کہ بین الاقوامی پیمانے پر سیاحوں کی آمد کی سیاحتی مارکیٹ کی ایک اعشاریہ چار سات فیصد حصے کی نمائندگی کرتا ہے۔ 2022 میں ایشیا اور بحرالکاہل میں بھارت کے بین الاقوامی سیاحوں کی آمد 15 اعشاریہ چھ چھ فیصد رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں