ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 20, 2025 9:26 PM

printer

عالمی اقتصادی فورم کی سالانہ میٹنگ سوئٹزر لینڈ کے شہر Davos میں شروع ہوئی۔ WEF کے صدر Borge Brende نے بھارت کیلئے 7 سے 8 فیصد کی GDP کی شرح ترقی کی پیشگوئی کی ہے

عالمی اقتصادی فورم WEF کی 55ویں سالانہ میٹنگ آج سوئٹزرلینڈ کے شہر Davos میں شروع ہوئی۔ اِس پانچ روزہ میٹنگ میں اِس بات پر غور کیا جائے گا کہ ترقی کا از سر نو آغاز کس طرح کیا جائے۔ نئی ٹیکنالوجیز کو کیسے مزید فروغ دیا جائے اور سماجی واقتصادی مزاحمت کو کیسے مضبوط کیا جائے۔ اِس عالمی میٹنگ میں 130 ملکوں کے تقریباً تین ہزار لیڈر شرکت کریں گے جس میں 350 سرکاری سطح کے لیڈر بھی شامل ہیں۔
بھارت کی نمائندگی اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو کر رہے ہیں۔ جل شکتی کے وزیر سی آر پاٹل، شہری ہوا بازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو، خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کے وزیر چراغ پاسوان اور مہارتوں کی نشو ونما اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت جینت چودھری اُن کے ہمراہ ہیں۔
ریاستوں کے دیگر کئی وزرا بھی اِس میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ پانچ روزہ تقریب کے دوران، بھارت کی سب کی شمولیت والی ترقی اور ڈیجیٹل انقلاب کے نمونے کو اجاگر کیا جائے گا۔
سوئٹزر لینڈ کے شہر Davos میں ایک بھارتی چینل سے بات کرتے ہوئے WEF کے صدر اور سی ای او Borge Brende نے اقتصادی اصلاحات کے سبب زیادہ سرمایہ کاری کی وجہ سے بھارت کیلئے 7 سے 8 فیصد کی GDP کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں