ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 21, 2025 9:40 PM

printer

عالمی ادارہئ صحت، WHO کے سربراہ ڈاکٹر Tedros Adhanom Ghebreyesus نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے WHO سے دستبردار ہونے کے حکم پر رد عمل ظاہر کیا ہے

عالمی ادارہئ صحت، WHO کے سربراہ ڈاکٹر Tedros Adhanom Ghebreyesus نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے WHO سے دستبردار ہونے کے حکم پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈاکٹر Ghebreyesus نے لکھا ہے کہ WHO کو امریکہ کے عالمی ادارہئ صحت سے دستبردار ہونے کا بیحد افسوس ہے۔ڈاکٹر Tedros نے WHO مشن کے بانی رُکن اور اہم شراکت دار کے طور پر امریکہ کے رول کا ذکر کیا۔ انھوں نے ساجھے داری کو برقرار رکھنے کیلئے تعمیری بات چیت پر زور دیا جس سے عالمی سطح پر لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوسکے۔ WHO کے سب سے بڑے عطیہ دہندہ کے طور پر امریکہ نے سال 2023 میں WHO کے بجٹ میں 18 فیصد رقم عطا کی تھی۔WHO سے امریکہ کی دستبرداری سے ادارے کی مستقبل کی صحت سے متعلق فنڈنگ پر شدید تحفظات لاحق ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں